FLASHNEWS:

‫پنگلو کینال تکمیل کے قریب چین-آسیان مشترکہ منزل کی کمیونٹی کو مزید مستحکم بنانے میں معاون ثابت ہو گی

ناننگ، چین، یکم نومبر، 2022/سنہوا-ایشیانیٹ/– اس سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں، چین اور آسیان کے درمیان مجموعی تجارت 4.7 ٹریلین آر ایم بی تک پہنچ گئی ہے، 15.2% کا اضافہ جو کہ چین کی غیر ملکی  مجموعی  تجارت کا 15.1% ہے۔جس میں سے، آسیان کو برآمدات 22% بڑھ کر 2.73  ٹریلین آر ایم بی ہو گئی ہیں، جبکہ آسیان سے درآمد 1.97 ٹریلین آر ایم بی ہے، جو 6.9% کا اضافہ ہے۔ بلاشبہ، چین اور آسیان ایک دوسرے کے سب سے بڑے تجارتی شراکت دار ہیں۔

ریجنل کمپری ہینسیو اکنامک پارٹنرشپ (آر سی ای پی) کے نفاذ کے ساتھ ہی، چین اور آسیان کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے تعاون میں مواقع کی متواتر بڑھتی ہوئی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ چین اور آسیان کے درمیان مجموعی تجارت میں مستقبل میں تیزی سے وسعت  آتی رہے گی۔ مزید برآں، آسیان بلاک کے ہمسایہ گوانگسی ژوانگ کے خود مختار علاقے میں، چین اور آسیان کے درمیان سامان کی نقل و حمل کو تیز کرنے کے ارادے سے چین ایک نہر، پنگلو کینال، کی تعمیر کے ذریعے اس ترقی کی تیاری کے لیے بے مثال کوششیں کر رہا ہے۔

پنگلو کینال کی تعمیر جو پہلے ہی اس سال اگست میں شروع ہو چکی ہے، اور جس کی مجموعی لمبائی تقریباً 135 کلومیٹر ہے اور اس پر مجموعی سرمایہ کاری کی لاگت کا تخمینہ 72 بلین آر ایم بی سے زیادہ متوقع ہے۔  اسے جہاز رانی  کے لیے چار سالوں میں کھولنے کا منصوبہ ہے اور اسے 5000 ٹن کے جہازوں کو سنبھالنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ پنگلو کینال گروپ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق، پنگلو کینال ناننگ شہر کے کاؤنٹی لیول کے شہر ہینگ زو سے شروع ہوتی ہے، اور کنزہو شہر کی لنگشان کاؤنٹی میں دریائے کنجیانگ کے راستے بیبو خلیج میں داخل ہوتی ہے۔

پنگلو کینال پراجیکٹ کی منصوبہ بندی اور ڈیزائن کے ماہر وو پینگ کے مطابق، “پنگلو کینال چین میں نہر کی تعمیر کی تاریخ میں ایک اہم کارنامہ ہو گا، کیونکہ یہ اپنی نوعیت کی سب سے بڑی نہر ہے۔ اندرون ملک کے  بحری جہاز یہاں سے براہ راست بندرگاہ  تک جا سکتے ہیں۔ تکمیل کے بعد، یہ مال برداری، کثیر ٹن وزنی بحری جہازوں اور بڑی تعداد میں جہازوں کے لیے مشہور ایک بہت مصروف نہر بن جائے گی۔

ماضی میں، جنوب مغربی چین سے سامان آبی گزرگاہ کے ذریعے سمندر تک  لےجانے کے لیے یا تو دریائے یانگسی یا دریائے سیجیانگ کے راستے ہوتے تھے، لیکن جنوب کی طرف سمندر کی طرف جانے والا ایک دریا موجود نہیں تھا۔ دریائے یانگسی کا دہانہ مشرقی چین میں ہے، جو چونگ کنگ کی جنوب مغربی میونسپلٹی سے 2,000 کلومیٹر سے زیادہ دور ہے، جب کہ دریائے سیجیانگ کا دہانہ چین کے جنوب مشرقی علاقے گوانگ زو میں ہے۔ سمندر تک رسائی حاصل کرنے کے یہ دونوں راستے انتہائی زیادہ وقت صرف کرتے ہیں۔

“پنگلو کینال دریائے سیجیانگ کے مرکزی دھارے کے لیے ایک نیا چینل کھولے گی تاکہ کم سے کم فاصلے پر سمندر میں داخل ہو سکے۔ پنگلو کینال کے ذریعے، جنوب مغربی علاقے سے سمندر تک جانے والے سامان کے اندرونِ دریا کے سفر کو گوانگزو کے ذریعے اس کے مقابلے میں   560 کلومیٹر سے زیادہ مختصر کر دیا جائے گا۔ ” گوانگسی ژوانگ کے خودمختار علاقے کے ٹرانسپورٹیشن ڈیپارٹمنٹ کی سی پی سی کمیٹی کے سیکرٹری چن ہونگچی نے کہا کہ جب نہر مکمل ہو جائے گی تو چین کے جنوب مغربی اور شمال مغربی علاقوں کو سمندر تک مختصر ترین، سب سے زیادہ اقتصادی اور سب سے آسان گزرگاہ سے تقویت ملے گی۔

صنعت کے اندرونی ذرائع کے تجزیے کے مطابق، پنگلو کینال سیجیانگ گولڈن واٹر وے کے سمندر میں داخلے کا ایک نیا راستہ کھولے گی، جو ایک دریا وسمندر کے درمیان گردش کرنے والا واٹر وے چینل بنائے گا جو گوانگ ڈونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ گریٹر بے ایریا کی ترقیات سے مؤثر طریقے سے منسلک ہوگا،  اورگوانگسی اور جنوب مغربی چین کے اقتصادی اور تجارتی تعاون کو آسیان اور آر سی ای پی  ممالک کے ساتھ مسلسل گہرا کرنے کی حوصلہ افزائی کرے گا، اور گوانگسی اور چین کے جنوب مغربی علاقے کو چین-آسیان کمیونٹی  کی مشترکہ منزل کی تعمیر میں بہتر طور پر مربوط کرے گا۔

جب یہ منصوبہ مکمل ہو جائے گا، تو نئی نہر نہ صرف چین-آسیان تجارت کو آسان بنائے گی بلکہ گوانگسی کے لیے بھی زبردست مواقع پیدا کرے گی، جہاں یہ نہر واقع ہے۔ اس وقت، نہر کے ساتھ کے مقامات پر ہر جانب زیادہ پیداواری عوامل اور اس منصوبے کے ارد گرد اور ساحلی بندرگاہوں میں بندرگاہ کے قریب صنعتیں لگنے کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ نہر کے جہاز رانی کے قابل بننے کے بعد، راستے کی یہ معاون صنعتیں ایک بہت بڑا مسابقتی فائدہ حاصل کریں گی۔

پنگلو کینال کے نقطہ آغاز کے طور پر، ناننگ، گوانگسی ژوانگ خودمختار علاقے کا دارالحکومت، ناننگ ایسٹ نیو ٹاؤن کی تعمیر کا منصوبہ بنا رہا ہے، پنگلو کینال کی اقتصادی پٹی میں انضمام میں پہل کرتے ہوئے، بندرگاہ کے قریب مفید صنعتی کلسٹرز کو فروغ دے رہاہے ، اور ناننگ ایسٹ نیو ٹاؤن کو “سمندر کی طرف اقتصادی ترقی کے لیے ماڈل انڈسٹری پارک” کے طور پر تیار کرنے کے وژن کے ساتھ، آسیان مارکیٹ کی سہولت کے لیے ایک نئی، توانائی   والی گاڑیوں اور اسپیئر پارٹس مینوفیکچرنگ بیس کو بھرپور طریقے سے قائم کر رہا ہے۔

گوانگسی ژوانگ کے خود مختار علاقے کے  محکمہ ٹرانسپورٹیشن کی سی پی سی کمیٹی کے رکن اویانگ بن نے کہا : “تکمیل  پر، یہ نہر گوانگسی کو بے پناہ مواقع فراہم کرے گی، اور ایک ہمہ جہت کھلنے والے ڈھانچے کی تشکیل کو فروغ دے گی جو اندرون و بیرون ملک دونوں سے متصل  ہونے کی خصوصیت کا حامل ہوگا، زمین اور سمندر کے درمیان مربوط، اور مشرق اور مغرب کے درمیان  مکمل ہو گا۔ یہ منصوبہ گوانگسی کی صنعتی ترتیب، اقتصادی اور سماجی ترقی کے ڈھانچے میں گہرائی سے تبدیلی لائے گا اور گوانگسی کو بیبو خلیج کے بین الاقوامی گیٹ وے بندرگاہ اور بین الاقوامی مرکز بندرگاہ میں تبدیل کرنے کے لیے آگے بڑھائے گا۔”

ماخذ: پنگلو کینال گروپ کمپنی لمیٹڈ