‫جِنکو سولر نے اے ای پاور کے ساتھ پاکستان میں 2021 کے لئے 100میگا واٹ کے سولر ماڈیولز کے تقسیمی معاہدے پر دستخط کئے

شنگھائی، 8 مارچ 2021/ پی آر نیوز وائر/– 4 مارچ کو پاکستانی مارکیٹ میں شمسی توانائی کے آلات کی ساکھ کے حامل اے ای پاور پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ عالمی معیار کی سولر پینلتیار کرنے والی کمپنی، جنکو سولر ہولڈنگ کمپنی (جنکو سولر) نے مارکیٹ میں شمسی توانائی کے نظام کے لئے معیاری مصنوعات اور بہترین حل فراہم کرنے کے لئے ایک طویل مدتی ترقیاتی شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔

جناب فرحان قربن، جنکو سولر پاکستان کے کنٹری منیجرنے معاہدے پر دستخط کی تقریبخطاب سے کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں شمسی توانائی کی مارکیٹ میں ان سالوں میں بہترین تیزیدیکھنے میں آئی ہے اور اس وقت یہ ایشیا میں جنکو سولر کی اہم مارکیٹوں میں سے ایک ہے۔ہمیں اے ای پاور پرائیویٹ، لمیٹڈ کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہورہی ہے جو پیشہ ور اور تجربہ کار ترین ڈسٹری بیوٹرز میں سے ایک ہے جس نے اسٹریٹیجک تقسیم کے معاہدے کے ساتھ جنکو سولر شمسی پینلز کی اعلیٰ مصنوعات کے معیار پر اپنا اعتماد برقراررکھا ہے۔ پاکستانی مارکیٹ میں اے ای پاور اور جنکو سولر کے درمیان 2021 کے لئے 100 میگاواٹ کا تقسیمی معاہدہ دونوں کمپنیوں کے درمیان طویل مدتی شراکت داری کے پہلے اہم اقدام کی نشاندہی کرتا ہے۔

جنکوسولر کے ٹائیگر اور ٹائیگر پرو 530/ 535 واٹ ماڈیولز کو2021 میں پاکستان میں وسیع پیمانے پرمارکیٹ اور تقسیم کیا جائے گا۔جنکوسولر پینلزکے تقسیمی حصے کے ساتھ اے ای پاور کا مقصد شمسی توانائی کے نظام میں نصب اور سرمایہ کاری کرنے والے یونٹوں کے لئے سب سے بڑی انوینٹری اور تیز ترین ترسیل کے وقت کے ساتھ سب سے زیادہ قابل اعتماد اور قابل اعتماد یونٹ بننا ہے۔اب تک جنکو سولر نے پاکستان میں تقسیم اوریوٹیلیٹی مارکیٹ کو 30 میگاواٹ تک ٹائیگر پرو ماڈیول فراہم کیا ہے اور پاکستان میں500 واٹ+ ماڈیول فراہم کرنے والی پہلی پی وی کمپنی بننے کا اعزاز حاصلہوگیا ہے۔

اے ای پاور پرائیویٹ لمیٹڈ کے سی ای او جناب رانا عباس کا کہنا ہے کہ جنکو سولر مارکس کے ساتھ تعاون اے ای پاور کی مارکیٹ کی ترقی اورتوسیع، صارفین کو سپلائی کرنا، قابل اعتماد اور معیاری ماڈیولز کے حامل سرمایہ کاروں کو فراہمی، جعلی اور ناقص معیار کی اشیاء خریدنے کے خطرے کو کم سے کم کرنے میں ایک اہم قدم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اے ای پاور پاکستانی مارکیٹ میں جنکوسولر کی مصنوعات اور حل کی کامیاب تقسیم پر، جنکوسولر کے بھروسے اور اعتماد کے شکر گزار ہیں اور صارفین کے لئے بہترین معیار کی بعد از فروخت سروس کے لئے پرعزم ہیں۔2021 کے 100میگاواٹ کے تقسیمی معاہدے نےپاکستان میں تعمیراتی کمپنیوں اور اعلی پائے کے شمسی توانائی کے ڈویلپرز کے لئے اوسط/ مناسب قیمتوں پر صاف توانائی کے استعمال میں تعاون کے مثالی مواقع کھول دیے ہیں۔